حیدرآباد میں کورونا کی ریاپڈ اینٹی جین ٹسٹنگ کا آغاز

   

حیدرآباد۔ حکومت کی جانب سے شہر میں ریاپڈ اینٹی جین ٹسٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے کسی کے کورونا سے متاثر ہونے کے تعلق سے جلد پتہ چلایا جاسکتا ہے ۔ سیاست سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سرینواس راو ڈائرکٹر میڈیکل نے کہا کہ ریاپڈ اینٹی جین ٹسٹ شہر میں شروع کیا جاچکا ہے ۔ اس کے ذریعہ جہاں نتائج صد فیصد درست آتے ہیں وہیں یہ تیز رفتار بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال 40 اربن پرائمری ہیلت کیر مراکز پر یہ کٹس استعمال کی جارہی ہیں۔ یہ مراکز رنگا ریڈی ‘ میڑچل اور جی ایچ ایم سی حدود میں واقع ہیں ۔