حیدرآباد میں ہر روز سڑک حادثات میں کم از کم چار اموات ہورہی ہیں

   

حیدرآباد ۔ /29 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں پیش آئے حالیہ سڑک حادثات کبھی کبھار پیش آنے والے حادثات نہیں ہیں ۔ کیونکہ شہر کی سڑکوں پر حادثات کی وجہ ہر روز اوسطاً چار اموات ہورہی ہیں ۔ تین پولیس کمشنریٹس ، جو جی ایچ ایم سی حدود اور اس کے مضافات کی نگرانی کرتے ہیں ، کے ڈیٹا کے مطابق اس سال تاحال 1635 لوگوں کی سڑک حادثات میں موت ہوئی جبکہ 2018 ء میں 1661 اموات ہوئی تھیں ۔ حادثات کیلئے بہت بدنام سڑکیں سائیبر ٹریفک پولیس حدود میں ہیں جہاں اس سال غیر محفوظ اسٹریچس اور ناقص ڈرائیونگ کے باعث 783 ہلاکتیں ہوئیں ۔ صرف اس ماہ اس ریجن میں 63 اموات ہوئیں ۔ اس سال سڑک حادثات کی تعداد میں تقریباً آٹھ فیصد کی کمی ہوئی لیکن ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے ، تیز رفتاری اور رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے باعث اموات میں اضافہ ہوا ‘‘ ۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس کے ڈی سی پی وجئے کمار نے یہ بات کہی ۔ 2018 ء میں سائبرآباد ٹریفک پولیس حدود میں 662 اموات ہوئیں اور 3097 لوگ زخمی ہوئے جبکہ اس سال کرسپانڈنگ فیگرس باالترتیب 783 اور 2704 ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس حدود سڑک حادثات کی زیادہ تعداد کیلئے دوسرے مقام پر ہے جہاں اس سال (اکٹوبر تک ) 610 افراد ہلاک اور 2526 لوگ سڑک حادثات میں زخمی ہوئے ۔ 2018 ء میں اس ریجن میں سڑک حادثات میں 719 لوگوں کی ہلاکت ہوئی تھی ۔ اس دوران حیدرآباد ٹریفک پولیس حدود میں ، جو نسبتاً اور چھوٹا ہے اور اس میں اسٹیٹ اور نیشنل ہائی ویز کم ہیں ، اس سال 242 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال 280 اموات ہوئی تھیں ۔ عہدیداروں نے کہا کہ سڑک حادثات میں زیادہ لوگوں کی اموات کی اصل وجہ فالٹی ہیلمٹس یا ہیلمٹس کا استعمال نہ کرنا اور تیز رفتار ڈرائیونگ ہے ۔ ‘‘