حیدرآباد میں ہلکی بارش آئندہ دو دن بھی بارش متوقع

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق حیدرآباد میں آئندہ دو دن تک ہلکی بارش ہوگی ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے شہر کے مختلف حصوں میں موسم کی تبدیلی کے بعد شہر میں آج رات ہلکی بارش شروع ہوئی اور یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا ۔ خلیج بنگال سے مشرقی ہوائیں اور شمالی ہند سے سرد و خشک ہوائیں چل رہی ہیں ۔ جس کے باعث شہر کے بعض مقامات پر ہلکی اور اوسط درجہ کی بارش ہوگی ۔ علاقائی میٹرولواجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا اور دن کے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے ۔