حیدرآباد میں ہیتھروڈرگس کمپنی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دھاوے

   

حیدرآباد۔6اکتوبر(یواین آئی)حیدرآباد میں ہیتھروڈرگس کمپنی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے دھاوے کئے ۔صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں اس دواساز کمپنی کے دفتر کی تلاشی لی گئی۔ اس کمپنی کے کارپوریٹ دفتر سمیت پروڈکشن مرکزپر آئی ٹی کی 20ٹیموں نے یہ دھاوے کئے۔ایک ساتھ دفتر،کمپنی کے ڈائرکٹر،سی او کے دفاتر،مکانات پر بھی یہ دھاوے کئے گئے ۔