حیدرآباد میں یکم فروری کو پانی کی سربراہی میں جزوی طور پر خلل

   

حیدرآباد:29 جنوری ( سیاست نیوز) شہر کے کئی حصوں میں یکم فروری کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پینے کے پانی کی فراہمی میں جزوی طور پر خلل پڑے گا۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں صارفین کو مطلع کیا کہ نسرلا پلی سب اسٹیشن پر 132 کے وی بلک لوڈ فیڈر پی ٹی کی مرمت ہوچکی ہے اور ٹی جی ٹرانسکو کے عہدیدار یکم فروری کو مرمت کریں گے۔اس کی وجہ سے آبی ذخائر کے احاطہ میں آنے والے اور کرشنا فیز-1، 2، 3 سے فراہم کیے جانے والے علاقوں میں چھ گھنٹے تک پینے کے پانی کی فراہمی میں جزوی طور پر خلل پڑے گا۔ جزوی خلل سے متاثر ہونے والے علاقوں میں میرعالم، کشن باغ، الجبیل کالونی، شاستری پورم، سنتوش نگر، ونے نگر، سعیدآباد، چنچل گوڑہ، آسمان گڑھ، یاقوت پورہ، مادنا پیٹ، محبوب منشن، بھوجا گٹہ، شیخ پیٹ، بوگل کنٹہ، افضل گنج، رکاب گنج وغیرہ شامل ہیں۔ شیوم روڈ، چلکل گوڑہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں جوبلی ہلز، فلم نگر، پرشاسن نگر، تارناکہ، لالاپیٹ، بودھ نگر،ماریڈ پلی، ایم ای ایس، کنٹونمنٹ، پرکاش نگر، پاٹی گڈہ، ریاست نگر، علی آباد، بنڈلہ گوڑہ، حشمت پیٹ، فیروز گوڑہ، گوتم نگر، صاحب نگر شامل ہیں۔ ویشالی نگر، الکاپوری، بی این ریڈی نگر، ونستھلی پورم، آٹو نگربھی شامل ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق مہیندرا ہلز، رامنتا پور، اُپل، ناچارم، حبشی گوڑہ، چلکا نگر، دیویندر نگر، گچی باؤلی، مادھا پور، آیپا سوسائٹی، درگا نگر، بدویل، گولڈن ہائٹس، ہارڈویئر پارک، گندھم گوڑہ، بوڈاُپل میں بھی پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔ ملکارجن نگر، چنگی چرلہ، بھرت نگر، آنند نگر کراس روڈ، پیرزادی گوڑہ، میرپیٹ، کرما گوڑہ، لینن نگر اور بادنگ پیٹ شامل ہیں۔ واٹر بورڈ نے متاثرہ علاقوں کے صارفین پر زور دیا کہ وہ پانی کا کفایت شعاری سے استعمال کریں ۔ ش