حیدرآباد میں 12 نئے مالس کا اضافہ ہوگا

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں ، جہاں رئیل اسٹیٹ ، آفس ، رہائشی اور ریٹیل میں ترقی ہورہی ہے ۔ اب توقع ہے کہ 2022 کے اختتام تک شہر میں 4 ملین مربع فٹ رقبہ کے ساتھ 12 نئے مالس ہوں گے ۔ رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی اینڈ ریسرچ کمپنی ، انیراک ریٹیل نے یہ بات کہی ۔ اس شہر میں 2019 میں ریٹیل سگمنٹ میں 1400 کروڑ روپئے سے زائد پرائیوٹ ایکویٹی ( پی ای ) سرمایہ کاری ہوئی ۔ یہاں بڑی انٹرنیشنل ریٹیل کمپنیوں کی جانب سے نہ صرف ہائی اسٹریٹ اسٹورس قائم کئے جارہے ہیں بلکہ شہر حیدرآباد میں رہائشی اور ریٹیل سگمنٹس میں بھی اچھا اضافہ متوقع ہے ۔ انوج کیجریوال ، ایم ڈی اینڈ سی ای او ، انیراک ریٹیل نے کہا کہ زیادہ تر لوگ ایسے مقامات پر رہنے کو ترجیح دیتے جہاں انہیں خاطر خواہ سوشیل انفراسٹرکچر سہولتیں دستیاب ہوں ۔ بشمول مالس کیوں کہ وہ تفریح یا شاپنگ کرنے کے لیے طویل فاصلوں کا سفر کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ مالس اب شاپنگ سنٹرس تک محدود نہیں رہے ہیں بلکہ صارفین کے لیے مکمل انٹرٹنمنٹ ہبس ہیں ۔ یہ نئے مالس کوکٹ پلی ، میاں پور ، نلہ گنڈلہ ، گچی باولی ، پوچارم ، وائی جنکشن ، ہائی ٹیک سٹی ، کواڑی گوڑہ ، جی ایم آر ایرپورٹ ، اپل ، مدینہ گوڑہ ، وینکٹ گیری میں قائم ہوں گے ۔۔