حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان18جنوری کو ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر اظہر الدین نے بتایا کہ 13 جنوری سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوگی۔ اس مرتبہ آف لائن ٹکٹ فروخت نہیں کئے جائیں گے۔ ٹکٹ صرف Paytm کے ذریعہ آن لائن فروخت کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 جنوری کو اور ٹیم انڈیا 16 جنوری کو حیدرآباد آئے گی۔