حیدرآباد: 29 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 2 ستمبر کو غریبوں میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے بتایا کہ حیدرآباد میں ڈبل بیڈروم مکانات کے منتخب استفادہ کنندگان کو 2 ستمبر کے دن آن لائین قرعہ اندازی کے ذریعہ مکانات مختص کئے جائیں گے۔ سرینواس یادو نے آج اس مسئلہ پر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ بہادرپورہ، آصف نگر، سعید آباد، یوسف گوڑہ، بیگم بازار اور دیگر علاقوں کے غریب خاندانوں میں اس اعلان سے مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت کی جانب سے غریبوں کیلئے مختلف فلاحی اسکیمات کا اعلان کیا گیا ہے اور اب ان پر تیزی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔
اسی سلسلہ میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں ۔