حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق 2023 میں حیدرآباد میں خراب ہوا کے دن نہیں تھے ۔ 2023 میں اچھے دن اور خراب دن سے متعلق ایرکوالٹی انڈیکس انڈیکیٹر کا پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے تجزیہ کیا گیا ۔ سال 2023 میں ہواکے معیار کے لحاظ سے حیدرآباد میں 5 اچھے دن (0-50 AQ1) ، 283 دن اطمینان بخش (51-100) اور 77 دن (101-200) معتدل تھے ۔ 2023 میں 14 ریاستوں کے 40 شہروں میں ہوا کے معیار کے لحاظ سے خراب دن نہیں تھے ۔ حتی کہ بنگلور میں بھی 2023 میں خراب ہوا کے دن نہیں تھے۔ آندھرا پردیش میں اننت پور میں خراب ہوا کے دن نہیں تھے ۔ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نیشنل کلین ایر پروگرام کے تحت جاری کئے جانے والے فنڈس میں تلنگانہ کے لیے مالیاتی سال 2023-24 میں 4.48 کروڑ روپئے مختص کئے گئے 4.03 کروڑ روپئے جاری کئے گئے اور 1.98 کروڑ روپئے کے فنڈ کا استعمال کیا گیا ۔۔