حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں 2023 میں اب تک فضائی آلودگی کے باعث لگ بھگ آٹھ ہزار اموات اور 100 کروڑ روپئے مالیت کے معاشی نقصانات ہوئے ہیں ۔ IQ ایر ڈیٹا کے گرین پیس ساوتھ ایسٹ ایشیا کے تجزیہ میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ کسی خاص اسموگی دن یہ تصور کرنا مشکل ہوتا ہیکہ ہوائی آلودگی سے عوام کی صحت اور زندگیوں کو کس قدر نقصان پہنچتا ہے لیکن کئی لوگ یہ نہیں سمجھتے ہیں کہ ہوائی آلودگی سے انسانی زندگی اور معیشت کو ہونے والے نقصانات تصور سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔ فی الوقت حیدرآباد میں کوکا پیٹ میں ہوا انتہائی آلودہ ہے اس کے بعد ناچارم اور ملک پیٹ میں ۔۔