حیدرآباد میں 27 اور 28 نومبر کو ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کی خصوصی مہم

   

Ferty9 Clinic

نئے ناموں کی شمولیت کے ساتھ موجودہ تفصیلات میں تصحیح کی گنجائش، فارم 6 کے ذریعہ درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد۔/17 نومبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کیلئے 27 اور 28 نومبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت عوام اپنی موجودہ تفصیلات میں تصحیح کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایڈریس، عمر، سر نیم اور دیگر تبدیلیوں کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ 18 سال عمر مکمل کرنے والے رائے دہندے ناموں کی شمولیت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کسی بھی تصحیح کیلئے درخواست دینے سے قبل عوام کو چاہیئے کہ وہ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کے ویب سائیٹ پر فہرست رائے دہندگان کا مسودہ اَپ لوڈ کرتے ہوئے جائزہ لیں۔ یکم جنوری 2021 کو 18 سال عمر کی تکمیل کرنے والے تمام افراد ووٹر شناختی کارڈ کیلئے درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے۔ درخواستیں فارم 6 کے ذریعہ دی جاسکتی ہیں۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت بوتھ سطح کے عہدیداروں اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی جانب سے انجام دی جائے گی۔ر