حیدرآباد میں 3 علامتی ڈیزائنر اسٹورس کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : شہر حیدرآباد 3 علامتی ڈیزائنر اسٹورس کے افتتاح کے ساتھ اگلا ڈیزائنر ہب بن کر ابھرا ہے ۔ ہندوستان کے مشہور و معروف ڈیزائنرس راہول مشرا ، ابراہم اور ٹھاکور اور ستیہ پال کی جانب سے باوقار سیٹواسیگنیچر ٹاور پر تین علامتی اسٹورس کی شروعات ہوئی ہے ۔ افتتاح کی تاریخی تقریب حیدرآباد کے فیشن کے منظر نامے کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے تیار ہے ۔ اپنی نازک و نفیس کاریگری اور ٹیکسٹائیل کے اختراعی استعمال کے لیے مشہور راہول مشرا حیدرآباد میں اپنی منفرد جمالیات لے کر آئے ہیں ۔ درین اثنا ڈیوڈ ابراہم اور راکیش ٹھاکور اور کے دستکاری اور عصری ڈیزائن شائقین کے لیے پیش خدمت ہیں ۔ اس افتتاحی تقریب میں سوبھتیا دھولیپالا ، تمنا بھاٹیہ ، سدھا ریڈی ، نہاریکا اور پنکی ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے اس تقریب کی اہمیت کو واضح کیا ۔۔