حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سنکرانتی تہوار کے موقع پر گریٹر حیدرآباد کے حدود میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ریکارڈ سطح پر 60 لاکھ کیلو چکن فروخت ہوا ہے ۔ زیادہ تر عوام نے مٹن سے زیادہ چکن کھانے کو ترجیح دی ہے ۔ اس کی وجہ بھی ہے ۔ مٹن کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام نے چکن کھانے کو ترجیح دی ہے ۔ فی کیلو مٹن 850 تا 900 روپئے فروخت ہوا ہے ۔ جب کہ چکن 240 روپئے کیلو فروخت ہوا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں عام دنوں میں روزانہ 10 لاکھ کیلو چکن فروخت ہوتا ہے ۔ مگر پولٹری کے تاجرین نے بتایا کہ سنکرانتی تہوار کی وجہ سے پہلے دو دن جمعہ اور ہفتہ کو تقریبا 30 لاکھ کیلو چکن فروخت ہوا ۔ صرف اتوار کو ایک ہی دن میں 30 لاکھ چکن فروخت ہوا ہے ۔ عام دنوں کے دوران روزانہ دو لاکھ کیلو مٹن فروخت ہوتا ہے تاہم اتوار کو ایک ہی دن میں 5 لاکھ کیلو مٹن فروخت ہوا ہے ۔ گذشتہ تین دن کے دوران تقریبا 10 تا 15 لاکھ کیلو مٹن فروخت ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔۔ ن