حیدرآباد میں 7مئی کو بی ایس پی کا جلسہ، مایاوتی کی شرکت

   

حیدرآباد3مئی (یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)7 مئی کو شہرحیدرآباد میں تلنگانہ بھروسہ سبھا جلسہ کا اہتمام کرے گی جس میں پارٹی کی قومی صدر و یوپی کی سابق وزیراعلی مایاوتی شرکت کریں گی۔یہ جلسہ سرورنگرگراونڈ میں شام 4بجے منعقد کیاجائے گا۔اس جلسہ کا مقصد بے روزگارنوجوانوں میں بھروسہ پیداکرنا ہے ۔سابق آئی پی ایس آرایس پراوین کمار کے تلنگانہ بی ایس پی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد مایاوتی پہلی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کررہی ہیں۔
پارٹی کی قیادت کو یقین ہے کہ اس جلسہ میں تقریبا ایک لاکھ افراد کی شرکت کویقینی بنایاجائے گا۔ریاستی بی ایس پی لیڈران،آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے بارے میں مایاوتی سے تبادلہ خیال کریں گے ۔کرناٹک میں انتخابی مہم کے بعد مایاوتی حیدرآباد پہنچیں گی۔