حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : کارکیا شورومس ، جوبلی ہلز ، گچی باولی اور فینانشیل ڈسٹرکٹ میں بالکل نئی کیاسیلٹوس ، کیاس نیکسٹ جنریشن پریمیم SUV کی سرکاری طور پر نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ اس تقریب میں آٹو موبائل کے گاہک اور شہر کے مقیم شوقین اس جدید ارتقاء کے ضمن میں شریک رہے ۔ ڈاکٹر نیلم رمنا ، سینئیر آرتھوپیڈک سرجن ، اسٹار ہاسپٹلس نے رسم نقاب کشائی انجام دی ۔ یہ SUV ہمہ پرکشش رنگوں کے اختیار کے ساتھ دستیاب ہے ۔ اس کی خصوصیات میں کشادہ نشستی گنجائش اعلیٰ معیار کے انٹرئیر فیشن اور آرام دہ ڈرائیونگ کو وسعت دینے کی سہولت شامل ہے ۔۔
