ملک بھر میں پچھلے چند سالوں سے اغوا اور ریپ جیسے واقعات ہر دن پیش آرہے ہیں، اور یہ واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، اور مرکزی سمیت ریاستی حکومتیں بھی مسلسل لا پرواہی کرتی نظر آ رہی ہیں اور ان واقعات کو نظر انداز کرتی ہیں۔
کبھی کبھی کچھ لیڈران مذمت کرتے نظر اتے ہیں وہ بھی رسمی طور پر آئین ہند پر حلف کھا کر اقتدار میں انے والے لیڈران ایسے کیوں کرتے ہیں اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔
گذشتہ روز کچھ 14 نامعلوم افراد کے ذریعہ ایک 14 سالہ لڑکی طالب علم کو اغوا کرلیا گیا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ناگرکنول کی طرف جارہی تھی۔ وہ نویں کلاس کی طالبہ تھی۔
پہلے پولیس نے تحقیقات کو نظرانداز کیا لیکن جب اس کے والد مہیش نے اعلی پولیس حکام سے رابطہ کیا تو حیات نگر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
