حیدرآباد: بہادر پورہ پولیس ایک دلہن کی سسرالی مکان میں پر اسرار طور پر پھانسی کے ذریعہ موت کے سنسنی خیز واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس کی شادی ہوئے صرف تین ماہ گذرے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 22سالہ امرین بیگم کی شادی انہی کے رشتہ کے بھائی رفیع الدین ساکن کشن باغ سے تین ماہ قبل ہوئی تھی۔ ان کے شوہر ایک خانگی ملازم ہے۔ وہ امرین بیگم کو ہراساں کیا کرتا تھا۔
امرین بیگم اپنے سسرال میں بہت پریشان رہا کرتی تھیں۔ اپنے والدین سے بھی اس نے اس کی شکایت کی تھی۔ کل رات ہی امرین بیگم نے پر اسرار طور پر خودکشی کرلی۔ لڑکی کے والد نے پولیس سے شکایت درج کروائے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس فوراً حرکت میں آتے ہوئے تحقیقات کردیاہے۔نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اس موت کے حقائق کا پتہ چل سکے گا۔