حیدرآباد: نابالغ بیٹی کو جنسی ہراسانی کا شکار بنانے پرایک شخص کو 5سال کی سزا

,

   

حیدرآباد: کچھ عرصہ قبل شہر میں ایک نہایت بے شرمی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا آج اس کی آخری فیصلہ سنایا گیا ۔ سائبرآباد پولیس حدود میں ایک آدمی نے اپنی 10سالہ بیٹی کو جنسی ہراسانی کا شکار بنانے کے جرم میں میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ کے فاضل جج نے اس ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے باپ او ربھائی کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کی ماں پہلے ہی گذر چکی ہے۔

اس آدمی نے گھر میں بیٹی کو تنہا پاکر اسے اپنی حوس کا شکاربناڈالا او رکسی سے اس بارے میں نہ کہنے کی دھمکی دی ہے۔بعد ازاں لڑکی اپنے رشتہ دار کے ہاں رہنے کے لئے چلی گئی۔ 2014ء میں ملزم باپ نے راکھی تہوار کے موقع پر فون کیا او راسے اپنے گھر بلایا پھر اس کے ساتھ گھناؤنی حرکت بھی کی۔ لڑکی نے یہ تمام واقعہ اپنی ٹیچر سے کہی۔ ٹیچر نے اس معاملہ کو پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس اس حوالہ سے ایک کیس درج کرلیا او رمتاثرہ لڑکی کا بیان حاصل کرلیا۔ 23/اگست جمعہ کے روز اس کیس کی آخری سماعت واقع تھی جہاں کورٹ نے اسے پانچ سال کی سزا اور 5,000 روپے چالان عائد کیا۔