حیدرآباد: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے پر 62سالہ شخص کو 20سال کی جیل کی سزا

,

   

حیدرآباد: ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے پر 62سالہ شخص کو مقامی عدالت نے 20سال کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے یہ فیصلہ سنایا۔ یہ معاملہ 2018ء میں شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ درج کردہ شکایت کے مطابق ملزم نے ساڑھے چار سالہ متاثرہ لڑکی کو 25اکٹوبر 2018ء کو چاکلیٹ کا لالچ دیتے ہوئے اسے گھر لے آیا اور اس کی عصمت ریزی کردی۔ متاثرہ لڑکی اس کے پڑوس میں رہا کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے ملز م کو گرفتارکرلیا۔ اس پر فیصلہ سناتے ہوئے میٹرو پولیٹن جج نے ملزم کو عمر قید کی سزاء سنائی۔ ایک دیگر معاملہ ایک بیس سالہ شخص کو بھی ایل بی نگر کورٹ نے عمر قید کی سزاء سنائی۔

ملزم پیشہ سے رنگ ریز بتایا گیا اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک نابالغ لڑکی کو اغواء کر کے اس کی عصمت ریزی کردی۔ ملزم موسی پیٹ کا ساکن بتایا گیا۔متاثرہ لڑکی کی عمر 15سال بتائی گئی اور وہ دسویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی۔ ملزم نے اسے 28اپریل 2016ء کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کا اغواء کرلیا تھا اور اس کی عصمت ریزی کردی۔بعد ازاں اسے 13جون 2016ء کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ دیا۔ اس مدت میں ملزم نے کئی مرتبہ لڑکی کی عصمت ریزی کی جس کی وجہ سے لڑکی حاملہ ہوگئیں۔پولیس نے اسے گرفتارکر کے عدالت میں پیش کردیا تھا جہا ں ایل بی نگر کورٹ نے اسے عمر قید کی سزاء سنائی۔