حیدرآباد: ناقص صاف صفائی پرمیکڈونلس سنٹر کو 10ہزار روپے جرمانہ، بلدیہ کی کارروائی

,

   

حیدرآباد: شہر کے مصروف ترین علاقہ میں واقع ایک میکڈونلس سنٹر پر بلدیہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسے دس ہزاروپے کا جرمانہ عائد کیا۔

بلدیہ حکام نے بتایا کہ اس سنٹر پر ناقص صاف صفائی پر انہیں دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہدی پٹنم میں واقع میکڈونلس سنٹر کے پیچھے کچرا جمع کرنے پر بلدیہ حکام نے یہ کارروائی کی۔ بلدی انسپکٹر اعجاز قاسم نے یہ کارروائی کی۔ واضح رہے کہ سیکشن 674گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1955کے تحت یہ چالان عائد کیا گیا ہے۔