حیدرآباد: نوجوان لڑکی نے گھر پر خودکشی کرلی

,

   

حیدرآباد: شہر میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہر کے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اس انتہائی اقدام کی وجہ لڑکی کے گھر والے ایک لڑکے کے ساتھ اس کا رشتہ پر رضا مند نہیں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ لڑکی پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے سے پچھلے تین سال سے دامن محبت میں گرفتار تھی۔ چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ لڑکی نے یہ انتہائی اقدام اس وقت کی جب لڑکی کے ماں باپ گھر پر موجود نہیں تھے۔
مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ کچھ دن قبل ہی ماں باپ کو لڑکی کے اس عشق کے متعلق پتہ چلا اور لڑکی کافی تناؤ کا شکار تھی۔انہوں نے بتایا کہ لڑکا بیروزگار ہونے کی وجہ سے لڑکی کے گھر والے اس رشتہ کیلئے تیار نہیں تھے۔ لڑکی کے والدین اس رشتہ کے سخت خلاف تھے۔“ لڑکی نے کوئی خودکش نوٹ نہیں چھوڑا۔ پولیس نے ایک مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے۔