حیدرآباد: نوجوان لڑکی کی اس کی سالگرہ کے دن عصمت ریزی و قتل

,

   

حیدرآباد: ایک 19سالہ نوجوان لڑکی کی اس کی سالگرہ کے دن عصمت ریزی اور قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ ریاست کے ہنمکنڈہ ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے چہارشنبہ کے اپنے والدین کو یہ بتاکر نکلی تھی کہ آج اس کی سالگرہ کا دن ہے۔ ا س لئے وہ آج مندر میں پوجا کرکے واپس آئے گی۔ لیکن کئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود لڑکی گھر واپس نہ لوٹی اور اس کا فون بھی سوئچ آف بتارہا ہے۔

لڑکی کے والدین پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائے۔پولیس نے اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اسی دوران پولیس کو چہارشنبہ کی شب ایک لڑکی کی نعش دستیاب ہوئی۔نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ قتل سے پہلے اسے جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور اس علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔