حیدرآباد۔ 28 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کا سالانہ نیشنل بک فئیر ایک سال کے بعد اب دوبارہ منعقد ہونے والا ہے ۔ 34 ویں حیدرآباد نیشنل بک فئیر کا گذشتہ سال انعقاد ہونے والا تھا لیکن اسے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ حیدرآباد بک فئیر سوسائیٹی کی جانب سے یہ بک فئیر 18 ڈسمبر سے 27 ڈسمبر تک منعقد ہوگا جو تلنگانہ کلا بھارتی ( این ٹی آر اسٹیڈیم ) میں منعقد ہوگا ۔ پیر تا جمعہ اس کے اوقات دن میں 2.30 بجے سے شام 8.30 بجے تک ہونگے جبکہ ہفتہ ‘ اتوار اور دوسری تعطیلات میں اس کے اوقات دوپہر 12.30 بجے سے رات 9 بجے تک ہونگے ۔ شناختی کارڈ رکھنے والے طلبا کیلئے اس بک فئیر میں داخلہ مفت رہے گا۔گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے اس بک فئیر کو منعقد نہیں کیا جاسکا تھا ۔