حیدرآباد۔ حیدرآبادی کرکٹ ٹیم نے بوچی بابو انویٹیشنل کرکٹ ٹورنمنٹ 2024 کے فائنل میں حریف ٹیم چھتیس گڑھ کو 243 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر خطاب حاصل کرلیا ۔حیدرآبادی ٹیم جس نے پہلی اننگز میں 417 رنز اسکور کئے تھے اس کا اسے مقابلے میں فائدہ ہوا کیونکہ حیدرآبادی بولروں نے حریف ٹیم کو پہلی اننگز میں 181 رنز تک محدود رکھا جبکہ دوسری اننگز میں حیدرآباد نے 281 رنز اسکور کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کی ٹیم کو کامیابی کیلئے 518 رنز کا ہمالیائی حدف دیا لیکن حریف ٹیم دوسری اننگز میں صرف 274 رنز ہی اسکور کرپائی۔ تامل ناڈو کے شہر ناتھم کے این پی آر کالج کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ جہاں اسپنرس کیلئے ساز گار تھی تو حیدرآبادی بولروں نے اس کا بہتر فائدہ اٹھا، وہیں فاسٹ بولر کارتک کا مظاہرہ بھی اہم رہا جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی لیکن دوسرے سرے سے بیٹرس کو رنز بنانے نہیں دیا جس کا اسپنرس سے فائدہ اٹھایا۔