نئی دہلی 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے بیشتر میڈیا گھرانوں کی جانب سے حیدرآباد میں اجتماعی عصمت دری کی شکار لڑکی کی شناخت ظاہر کئے جانے پر مرکز،دہلی حکومت اور دیگر کو نوٹسیں جاری کی ہیں۔چیف جسٹس ڈی این پاٹل اور جسٹس ہری شنکر پرمشتمل ہائیکورٹ کی ڈیویثرن بنچ نے مرکز،دہلی حکومت اور تلنگانہ حکومت کے ساتھ ساتھ سوشیل میڈیا کی ویب سائٹس اور میڈیا گھرانوں سے جواب دینے کی خواہش کی ہے ۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔