حیدرآباد(تلنگانہ): سوشیل میڈیا پر پانی کے ایک ٹینکر میں پیر دھونے کے واقعہ کا عہدیداروں نے سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈرائیور اور ٹینکر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ آبرسانی کے ٹینکر میں پانی بھرنے والا شخص جو ٹینکر کے اوپر کھڑے ہوکر پائپ سے بھر رہے پانی سے اپنے پاؤں دھورہا ہے۔
Regarding the incident of Tanker driver washing feet in water Tanker during Filling at Moosapet Filling Station, HMWSSB regrets the unfortunate incident and has filed a Criminal case against the Tanker owner and Driver with Kukatpally Police Station (1/3)@KTRTRS @arvindkumar_ias
— HMWSSB (@HMWSSBOnline) July 3, 2020
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں کی شکایت پر کوکٹ پلی پولیس نے ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کوکٹ پلی انسپکٹر بی لکشمی نارائن ریڈی نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ موسی پیٹ علاقہ کے ایک فلنگ اسٹیشن کا ہے۔