حیدرآباد: ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان پانی میں غرقاب

,

   

حیدرآباد: ویڈیو بنانے کے دوران ایک نوجوان لڑکا پانی میں غرقاب ہوگیا۔ یہ واقعہ دولاپلی کے تھومار میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق سنگاریڈی کا ساکن بیگاری نرسملواپنے رشتہ کے بھائی کیساتھ دولا پلی کے تالاب میں نہانے کی غرض سے گیا تھا۔ نرسملو کا بھائی پانی میں تیررہاتھا نرسملو اس کی ویڈیو گرافی کررہا تھا۔ اسی دوران نرسملو کا پیر پھسلا او روہ تالاب میں گرپڑا۔ اس کا بھائی اسے بچانے کیلئے آیا۔ لیکن تب تک اس کی جان موت ہوچکی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے اس کی نعش کو نعش کو غوطہ خوروں کی مدد سے باہر نکالا او رپوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا۔ پولیس نے ایک حادثاتی موت کا کیس درج کرلیا۔