حیدرآباد۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے آج کہا کہ حیدرآباد ملک میں ویکسین کیپیٹل بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی جانب سے کوویکسین کی منظوری دئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے جسے شہر سے کام کرنے والے ادارہ بھارت بائیو ٹیک نے تیار کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹ میں ٹیکہ تیار کرنے پر بھارت بائیو ٹیک کو مبارکباد پیش کی ہے ۔