حیدرآباد 16 ستمبر ( سیاست نیوز ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج شہر میں پھر دھاوے کئے اور اس کو داعش کے خلاف کارروائیوں کا حصہ قرار دیا جارہا ہے ۔ این آئی اے نے ٹاملناڈو و حیدرآباد میں جملہ 30 مقامات پر دھاوے کئے ۔ تلنگانہ میں حیدراباد و سائبر آباد کے (5) مقامات پر دھاوے ہوئے اور چھان بین جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کوئمبتور میں (21) مقامات پر چینائی میں (3) مقامات اور حیدرآباد و سائبر آباد میں (5) مقامات کے علاوہ تینکاس میں ایک مقام پر دھاوا کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں این آئی اے نے موبائیل فونس و لیاپ ٹاپ ، ہارڈ ڈسک اور (60) ہزار روپئے نقد و (18,200) ڈالر ضبط کئے ۔ مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور چند کو حراست میں لینے کی اطلاع ہے ۔ ایجنسی سے توثیق نہیں کی گئی بلکہ مزید کارروائیاں جاری ہیں ۔ این اے آئی کو شبہ ہے کہ داعش کیلئے سرگرم افراد مقامی سطح پر ذہن سازی کر رہے ہیں اور دہشت گردی مواد کے ساتھ کیڈر تیار کرنا چاہتے ہیں ۔ اس ضمن میں این آئی اے کی کارروائی اہمیت کی حامل ہے ۔ ع