حیدرآباد و سکندرآباد میں آر ٹی سی کے پارسل چارجس میں کمی

   

حیدرآباد : 28 نومبر(یو این آئی) تلنگانہ آر ٹی سی نے حیدرآباد اور سکندرآباد میں پارسل چارجس کو کم کردیاہے ۔ آر ٹی سی نے یہ فیصلہ صارفین کے قریب تر ہونے کے مقصد سے لیا ہے ۔ اس وقت طے شدہ چارجس پر نظر ثانی کر تے ہوئے کارپوریشن نیاعلان کیا کہ نئے چارجس فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔ ایک سے 10 کلو کے پارسل کیلئے سابقہ 80 روپے میں کمی کرکے اب 55روپئے کردیاگیا ہے ۔ 11 سے 30 کلو گرام پر وصول کئے جانے والے 150 روپے کو کم کرتے ہوئے 90 روپے ، 31 سے 51 کلو گرام پروصول کئے جانے والے 225روپئے کو کم کرتے ہوئے 130روپئے ، 51 سے 100 کلو گرام کے چارجس 300روپئے کو کم کرتے ہوئے 180 روپے کر دیا گیا ہے ۔ آر ٹی سی نے 500 گرام سے کم وزن والے پارسل کور کے چارج کو کم کر کے 30 سے 15 روپے اور 501 کلو گرام سے کم وزن والے کور کے لیے 50 سے 25 روپے کر دیا ہے ۔