حیدرآباد : /3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے دونوں شہروں کیلئے ایم ایم ٹی ایس سرویس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم یہ اضافی سرویس کی بحالی کا حصہ ہوں گی ۔ فی الحال مزید 25 ٹرین سرویس کو بحال کیا جارہا ہے ۔ کورونا سے قبل ہر دن (121) سرویس چلائے جاتے تھے ۔ جس کے بعد جون اورجولائی کے مہینے میں (56) سرویس کو بحال کیا گیا تھا ۔ اس تعداد میں مزید 25 سرویس کا اضافہ کیا جارہا ہے اور ایم ایم ٹی ایس سرویس کی تعداد (81) ہوجائے گی ۔ اضافہ کردہ سرویس میں 10 ٹرینیں لنگم پلی تا سکندرآباد چلائی جائیں گی ۔ ع