حیدرآباد۔9اپریل(سیاست نیوز) حیدرآباد اور ورنگل میں امیزان نے خدمات کا احیا کردیا ہے اور حکومت کے احکامات کے پیش نظر ای کامرس شعبہ کو رعایت اور اشیائے ضروریہ کی سربراہی کو جاری رکھنے کی ہدایات کے بعد امیزان نے حیدرآباد و ورنگل میں اپنی خدمات کے احیاء کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی ذرائع کے مطابق حیدرآباد اور ورنگل میں ابتدائی طور پر امیزان سے ترکاری ‘ پھل‘ اجناس اور اشیائے ضروریہ کی سربراہی کو یقینی بنایاجائے گا اور حفاظتی تدابیر کے طور پر امیزان کی ڈیلیوری پر نقد ادائیگی کو منسوخ کردیا ہے اور کارڈ سے ادائیگی کو ہی قبول کیا جائیگا۔ لاک ڈاؤن کے ساتھ ای کامرس شعبہ میں برسر خدمت ڈیلیوری بوائز کو روک دیا گیا تھا لیکن متعدد مرتبہ توجہ دہانی اور رہنمایانہ خطوط کی تیاری کے بعد حکومت نے ڈیلیوری کی اجازت دیدی ہے ۔