حیدرآباد: ٹرافک پولیس عملہ میں ’’ سمر کٹ ‘‘ تقسیم 

,

   

حیدرآباد: کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے چہارشنبہ کو ٹرافک پولیس عملہ میں سمر کٹس تقسیم کئے ۔ یہ سمر کٹ ایک پانی کا بوتل، چھانچھ کا بوتل ، کالر لائٹ ، دھوپ میں پہننے والی عینک ، منہ پر باندھنے والا ماسک ، ایک جیکٹ اور ایک گلوکان ڈی کا ڈبہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ٹرافک پولیس کے چوبیس سو عہدیداروں میں یہ تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ یہ تقسیم کی تقریب ٹرافک پولیس کامپلکس بشیر باغ میں منعقد کی گئی تھی ۔

اس موقع پر کمشنر پولیس انجنی کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافک پولیس دراصل حیدرآباد سٹی پولیس کی برانڈ ایمبسڈر ہوتی ہیں ۔ وہ کسی بھی موسم کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے ٹرافک پولیس عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافک عملے حالت نشہ میں گاڑی چلا نے والوں کے خلاف ، تیز رفتار ڈرائیونگ کے خلاف بہت اچھا کام کرررہا ہے جس کی وجہ سے سڑک حادثات ا ورجرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹرافک پولیس انیل کمار نے بھی موجود تھے ۔