حیدرآباد: ٹک ٹاک کے دوست کی جانب سے دھوکہ، خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

,

   

حیدرآباد: شیر لنگم پلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مادھا پور پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایک شکایت درج کروائی۔ اس نے شکایت میں کہا کہ اس کے ٹک ٹاک کے پر بنے عاشق نے اسے دھوکہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ عورت مطلقہ او ردو بچوں کی ماں ہے۔ وہ پچھلے ایک سال سے ٹک ٹاک استعمال کررہی ہے۔ اسی دوران ان کی ٹک ٹاک پر ایک شخص مشال جین سے دوستی ہوگئی اور یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

ا س کے بعد یہ دونوں بیرون ملک سیر و تفریح کے لئے بھی گئے تھے۔ ان بیرونی ممالک میں مالدیپ، سری لنکا اور گوا شامل ہیں۔ اس عورت نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور جب میں نے اس سے شادی کے بارے میں بات کی تو جب سے وہ مجھ سے دور رہنے لگا۔“ خاتون کی شکایت پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔