حیدرآباد: دنیا میں انسانیت آج بھی زندہ ہے، اسی وجہ لوگ بغیر کسی مفاد کے دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں کچھ دنوں قبل شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے تین طلاق دیدی ہے کیونکہ اس کے دانت تھوڑے ٹیڑھے میڑھے تھے۔ حالانکہ یہ کسی مرض یا کسی حادثہ کی وجہ سے نہ تھا بلکہ قدرتی طور پر تھا لیکن اس نادان شوہر نے قدرت کے اس کرشمہ کو سمجھنے سے قاصر تھا اور نیک صفت بیوی کو محض دانتو ں کی وجہ سے تین طلاق دیدیا۔ لیکن اب ایک ہمدردڈاکٹر نے آگے بڑھتے ہوئے ان کا علاج مفت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ الکس ڈینٹل ہاسپٹل حیدرآباد کی ایک ڈاکٹر ندا میر اس متاثرہ خاتون کا مفت علاج کرنے کی پیشکش ظاہر کی ہے۔
خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرندا نے بتایا کہ میں نے اس متاثرہ خاتون کے بارے میں پڑھا تھا کہ اسے اس کے دانتوں کے سبب اس کے شوہر نے اسے تین طلاق دیدیا ہے۔ ہماری ڈینٹل آرگنائزیشن ٹیم چاہتی ہے اس ماثرہ خاتون کا مفت علاج کریں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہم انہیں بہتر علاج فراہم کریں۔“ انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس خاتون کی پریشانی دور کرتے ہوئے اس کی زندگی کو بہتر بنائیں“۔ کو رخسانہ بیگم کو اس کے شوہر مصطفی نے ٹیڑھے میڑھے دانتوں کے سبب اسے تین طلاق دیدیا تھا۔ پولیس کے مطابق مصطفی کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔ بعد ازاں اسے گرفتار بھی کرلیاگیا ہے۔