حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد پبلک اسکول ، بیگم پیٹ ، حیدرآباد کی جانب سے اس اسکول کے جاگیر دارس بلاک کی ٹرنر لائبریری میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنچینری لوگو اور ایک سالہ تقاریب کے کیلنڈر کو جاری کیا گیا ۔ اس پریس کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے ۔ مسٹر جیش رنجن پرنسپل سکریٹری آئی ٹی ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن اور انڈسٹریز اینڈ کامرس حکومت تلنگانہ اور ایکٹر اور فلم پروڈیوسر اے ناگرجنا جو حیدرآباد پبلک اسکول کے بیاچ 1976 کے ایک سابق طالب علم ہیں ، جنہوں نے اس لوگو اور کیلنڈر کو جاری کیا ۔ مسٹر گوسٹی نوریا نے اس ایونٹ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مادھو دیو سرسوت ، پرنسپل ، حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ اور مسٹر آر رگھورام ریڈی ، وائس چیرمین ، بورڈ آف گورنرس حیدرآباد پبلک اسکول بھی موجود تھے ۔۔