حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کی اطلاع کے بموجب 16سالہ سمیہ بیگم فلک نما کے تیگل کنٹہ میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھی۔ چہارشنبہ کی صبح سمیہ کی والدہ او راس کی بہن دواخانہ جانے کے لئے گھر سے نکلے۔ سمیہ گھر پر اکیلی تھی اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
فلک نما اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) اے سرینواس نے بتایا کہ تقریبا1بجے دن سمیہ کی والدہ اور اس کی بہن گھر واپس لوٹے تو دیکھا کہ سمیہ گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اسے فوری عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا جہا ں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔“ پولیس نے بتایا کہ شادی نہ ہونے سے دلبرادشتہ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کرلیا۔