حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے اس کمشنریٹ میں واقع مختلف پولیس اسٹیشنس پر جمع ہوگئی دعوے کے بغیر چھوڑ دی گئی مختلف قسم اور میکس کی 1743 گاڑیوں کا ہراج کیا جائے گا ۔ ایسے افراد جنہیں اس پر اعتراض ہو یا وہ مذکورہ گاڑیوں میں کسی گاڑی کے مالک ہوں یا کوئی دعویٰ رکھتے ہوں اس اعلان کی تاریخ سے اندرون چھ ماہ کمشنر آف پولیس ، آئی سی سی سی ، بنجارہ ہلز کے پاس درخواست داخل کر کے اپنا دعویٰ پیش کرسکتے ہیں ۔ ورنہ ان گاڑیوں کا ہراج کردیا جائے گا ۔ گاڑیوں سے متعلق تفصیلی معلومات شیوکمار لال پولیس اسٹیڈیم ، گوشہ محل میں آکشن ٹیم سے اور حیدرآباد سٹی پولیس کے ویب سائیٹ hyderabadpolice.gov.in سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔