حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے پیر کے روز ہیلمٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو حلف دلوایا کہ وہ نقلی اور غیر معیاری ہیلمیٹس فروخت نہ کریں۔ سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجانار نے بتایا کہ نقلی اور غیر معیاری ہیلمیٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیا ہے۔ اس کارروائی میں سائبر آباد پولیس اور ٹرافک پولیس نگرانی کی ہے۔ ٹرافک انسپکٹر ایم سرینواسولوغیر معیاری اور نقلی ہیلمیٹس سے سڑک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔
سائبر آباد اور ٹرافک پولیس نے ہیلمٹ کے دکانوں اور گاداموں پردھاوا کرتے ہوئے تمام غیر معیاری ہیلمٹس ضبط کرلئے ہیں۔ انسپکٹر سجنار نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے دس افراد پر ایف آئی آر درج کئے ہیں۔یہ سارے ملک میں پہلی کارروائی ہے جو نقلی اور غیر معیاری ہیلمٹس کے خلاف کی گئی ہے اور ہیلمٹس فروخت کرنے والے دکانوں کے مالکین کو حلف دلوایا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے ہیلمیٹس فروخت نہیں کریں گے۔