حیدرآباد: ڈینگو سے نوجوان لڑکے کی موت،ڈینگو کے واقعات میں اضافہ، شہر میں ہنگامی حالات

,

   

حیدرآباد: شہر میں ڈینگو کی وباء میں زبردست اضافہ ہواہے۔ ایک تاز ہ ترین واقعہ میں ایک 13سالہ لڑکے کی ڈینگو کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ٹی جان ایلیشاونسٹن‘ 8جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کے خون میں پائے جانے پلیٹس اندورن دو میں 86,000سے 15,000ہوگئے۔ اس کے والد ٹی جان انیل کمار نے بتایا کہ ان کے بیٹے ٹی جان الیشا کی طبیعت پچھلے پانچ دنوں سے خراب تھی۔ ابتداء میں انہوں نے سمجھا کہ وبائی بخار ہے۔

لیکن اسے ڈینگو لاحق ہوگیا تھا۔ اسے شہر کے مشہور خانگی دواخانہ میں شریک کروایاگیا جہاں وہ علاج کے دوران اندرون پانچ دنوں میں فوت ہوگیا۔ واضح رہے کہ شہر میں ڈینگو کے امراض میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ ڈینگو کے سامنے حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔ سرکاری و خانگی دواخانہ مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ کئی بڑے خانگی دواخانہ ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کو شریک کرنے سے انکار کررہا ہے کیونکہ ان کے پاس مزید گنجائش نہیں ہے۔ سرکاری دواخانہ کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ان کے دواخانہ میں گذشتہ 15 دنوں سے بستر خالی نہیں ہیں او ر مسلسل ڈینگو کا علاج کیا جارہا ہے۔

YouTube video

Image/ TOI

ریاستی وزیر صحت مسٹر ای راجندر نے فیور اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ و ہ اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری دواخانوں میں آؤٹ پیشنٹ خدمات 24گھنٹے کھلے رہیں گے اور ڈینگو ٹسٹ مفت میں کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور شہر میں ڈینگو وبا کے علاوہ دیگر امراض کو پھیلنے سے روکنے مجلس بلدیہ حیدرآباد کو مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کے علاوہ کچرے کی نکاسی کی ہدایات دی گئیں۔

Images/ siasat.com