حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کمشنریٹ حدود میں چند انسپکٹران کے تبادلے کئے گئے۔ حیدرآباد کمشنر وی سی سجنار نے احکامات جاری کئے۔ ورا پرساد مدیکنٹہ ایس بی حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں ساؤتھ ویسٹ زون پی سی آر مقرر کیا گیا۔ وینکٹیشور ریڈی کرنائی ایس ایچ او جوبلی ہلز کا تبادلہ ویسٹ زون ٹاسک فورس میں کیا گیا۔ جے راج شیکھر ڈی آئی کارخانہ پولیس اسٹیشن کا تبادلہ گوشہ محل ٹریفک پولیس ایس ایچ او کے طور پر کیا گیا۔ مائیدولو کنی گوشہ محل ٹریفک ایس ایچ او کا تبادلہ جوبلی ہلز ایس ایچ او کی حیثیت سے کیا گیا اور یادیندر چیرلا ٹاسک فورس ویسٹ زون کا تبادلہ ایس بی حیدرآباد کے طور پر کیا گیا۔ وی سی سجنار کے حیدرآباد کمشنر بننے کے بعد یہ پہلے پولیس افسران کے تبادلے ہیں۔ (ش)