حیدرآباد کمشنر پولیس کے ہاتھوں حیدرآباد سکیورٹی کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح

   

حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کمشنر سی وی آنند نے ٹی جی آئی سی سی سی عمارت میں حیدرآباد سٹی سکیورٹی کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایچ سی ایس سی کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور مزید عملہ کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ ٹیم کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ایک بڑے دفتر کی ضرورت تھی۔ حیدرآباد سٹی سکیورٹی کونسل ایک غیر منافع بخش سوسائٹی ہے جو حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ، مختلف اداروں، سرکاری ایجنسیوں اور شہریوں کو شہر میں حفاظت اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے اکٹھا کرتی ہے۔ HCSC انسداد منشیات، خواتین کی حفاظت، ٹریفک کی حفاظت، انفراسٹرکچر سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے ساتھ تعاون اور شراکت کے ذریعہ مؤثر اقدامات اور حکمت عملی کو نافذ کرتے ہوئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرتی ہے۔ (ش)