حیدرآباد 31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کو یونیسکو اختراعی سٹیز نیٹ ورک میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس نیٹ ورک میں 66 نئے شہر شامل کئے گئے ہیں اور Gastronomy شعبہ میں صرف حیدرآباد کا اس میں داخَہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان سے ممبئی کو اس فہرست میں شامل کیا گیا اور یہ فلم زمرہ سے ہے ۔ اس زمرہ میں شمولیت کیلئے 12 شہروں نے درخواست دی تھی ۔ 8 شہروں کی درخواستیں مقررہ مہلت کے اندر مختلف فارمیٹس کے تحت داخل کی گئی تھیں۔ یونیسکوانڈیا کو دئے گئے پریزینٹیشن کی بنیاد پر چار شہروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں حیدرآباد ‘ ممبئی ‘ سرینگر ‘ لکھنو شامل ہیں۔ اس فہرست میں شمولیت کیلئے جملہ سات زمرے تھے اور اس نیٹ ورک میں صرف ان شہروں کو شامل کیا گیا ہے جن کی منفرد تاریخ اور کلچر رہا ہو۔