پونے : آئی پی ایل میں آج سن رائزرس حیدرآباد کو کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے 54 رنز سے شکست فاش دے دی ۔ یہ حیدرآباد کی لگاتار پانچویں ناکامی ہے جس میں اسے عملاً پلے آف کی دوڑ سے خارج کردیا ہے ۔ اس میاچ سے قبل دونوں ٹیموں کے مساوی 10 پوائنٹس تھے ۔ کولکتہ نے پہلے بیاٹنگ میں 177/6 بنائے اور پھر حیدرآباد کو 123/8 تک محدود رکھا ۔