پیپلز پلازا میں 40 عصری کچرا منتقلی کے آٹوز کا افتتاح : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی سطح کے شہر پر ترقی دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پیپلز پلازا ٹینک بینڈ پر کچرا منتقل کرنے کے لیے 40 عصری گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ کسی بھی شہر میں دو اقسام کے کچرے کی پیداوار ہوتی ہے جو خشک اور تری ہوتا ہے ۔ حکومت کی جانب سے سوچھ تلنگانہ اور سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کی یکسوئی کے لیے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سال 2014 میں شہر حیدرآباد سے 2500 میٹرک ٹن کچرے کی صفائی ہوتی تھی ۔ فی الحال 6 ہزار میٹرک ٹن کچرے کی نکاسی کی جارہی ہے ۔ 4500 سوچھ آٹوز کو کچرے کی نکاسی کے لیے دستیاب رکھا گیا ہے ۔ اندرون ایک ماہ مزید 400 نئے آٹوز شہر میں دستیاب ہوجائیں گے جنہیں جی ایچ ایم سی کے 150 ڈیویژنس میں ڈور کلکشن کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ حیدرآباد کو عالمی سطح کے طرز پر ترقی دینے کے لیے عصری نظام کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کے عوام کو پاک و صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ 95 سیکنڈری کلکشن ٹرانسفر پوائنٹس کو قائم کیا گیا ہے ۔ موبائل ٹرانسفر پوائنٹس کا بھی قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حیدرآباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عصری تقاضوں سے لیس سالیڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے عصری سہولتوں کا بھر پور استعمال کیا جارہا ہے ۔ لکویڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جارہا ہے ۔۔ ن