حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر کے ٹی راما راو نے حیدرآباد کو فارما صنعت کا صدر مقام بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے آئندہ فبروری میں ہونے والی 17 ویں بائیو ایشیا کانفرنس کی ویب سائیٹس اور تھیم کی رسم اجرائی انجام دی ۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس بائیو ایشیا کانفرنس کو ٹوڈے فار ٹومارو کے نعرہ کے ساتھ منعقد کیا جائیگا ۔