حیدرآباد کو فارمولہ ای کار ریس کی میزبانی کا اعزاز

   

(FIA)-E کیساتھ معاہدہ ، الکٹرک گاڑیو ں کیلئے تلنگانہ مثالی مرکز ‘کے ٹی آر کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 17 جنوری ( سیاست نیوز) حیدرآباد ملک کا پہلا شہر ہے جس کو فارمولہ ای کار ریس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہورہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے آج انٹرنیٹ پر (FIA)-E اسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے جس کے مطابق جاریہ سال نومبر اور آئندہ سال مارچ کے درمیان فارمولہ ای گاڑیوں کے ریس کی میزبانی کی جائیگی ۔ یہ ایک ایسی موٹر اسپورٹس سیریز ہے جس کو زیرو کاربن فٹ پرنٹ کا سرٹیفیکٹ کا حامل قرار دیا گیا ۔ کاروں کی ریس میں یہ ایونٹ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور اس طرح شہرت پائے گا جس طرح فارمولہ ون نے حاصل کیا ہے ۔ حیدرآباد میں اس کے انعقاد کے بعد جہاں شہر کو ملک میں پہلی مرتبہ اس کا انعقاد کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا وہیں ایونٹ کا انعقاد کرانے والے دنیا کے مختلف شہرو ں میں حیدرآباد کا شمار ہوگا ۔ فارمولہ ون کی طرح فارمولہ ای کیلئے بھی علحدہ ٹریک کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ ریس موجودہ سڑکو ں پر ہوگی ، اس میں الکٹرک گاڑیاں حصہ لیں گی ۔ اس ریس کا اہتمام حسین ساگر کے 2.37 کلومیٹر کے حدود میں کیا جائے گا اور اس میں 8 موڑ ہونگے ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے معاہدہ پر دستخط کے بعد کہا کہ تلنگانہ الکٹرک گاڑیوں کا مثالی مرکز ہے ۔ فارمولہ ۔ ای ریس کے بعد اور اہم مرکز میں تبدیل ہوجائے گا ۔ اس کے انعقاد سے ریاست میں الکٹرک گاڑیوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔ تلنگانہ حکومت نے آلودگی پر قابو پانے اور الکٹرک گاڑیوں کے چلن کو عام کرنے نئی قانون سازی کی جس پر عوام سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کئی بڑی آٹو موبائیل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور دو انڈسٹریل پارکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ن