حیدرآباد کو ’’واٹرپلس‘‘ شہر کا درجہ حاصل

   

حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) موتیوں کے شہر حیدرآباد کو ’واٹرپلس‘ مقام حاصل ہوا ہے۔ مرکزی وزارت امکنہ وشہری امور نے سوچھ بھارت مشن کے تحت حیدرآباد کو ’واٹرپلس‘ سٹی کا موقف دیا ہے۔ ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد یہ موقف حاصل کرنے والا شائد پہلا شہر ہے۔ اس مشن کے تحت کسی شہر، وارڈ، سرکل یا زون کو ’واٹرپلس‘ قرار دیا جاسکتا ہے بشرطیکہ گھروں، تجارتی اداروں، ڈرینس اور دیگر ذرائع سے نکلنے والے فضول پانی کو ماحولیات میں چھوڑنے سے پہلے تشفی بخش سطح تر ٹریسٹ کیا جائے (سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اصولوں کے مطابق)۔ وزیربلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راماراؤ نے حیدرآباد کو سوچھ بھارت کا واٹرپلس مقام حاصل ہونے پر شہریوں کو ٹوئیٹر پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو پہلے ہی ODF++ شہر تسلیم کیا جاچکا ہے۔ ہم شہر کو مزید صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔