چینائی : آئی پی ایل کے ایک دلچسپ مقابلہ میں آر سی بی نے سن رائزرس حیدرآباد کو 6 رنز سے ہرا دیا۔ ٹاس جیت کر کپتان وارنر نے ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو بیٹنگ کرائی جس نے 149/8 اسکور کیا۔ حیدرآباد کی ٹیم جوابی اننگز میں 143/9 تک محدود رہی۔ گلین میکسویل کو 59 رنز کی اننگز پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔