حیدرآباد کیلئے کانگریس ایکشن کمیٹی کی تشکیل

   

حیدرآباد۔/20ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر حیدرآباد ضلع کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ نے حیدرآباد کیلئے ضلع کانگریس ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ عوامی مسائل پر جدوجہد اور پارٹی کی تنظیم سازی کی جاسکے۔ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین کے طور پر شیخ محمد سلیم الدین کو مقرر کیا گیا جبکہ بی نریش کنوینر ہوں گے۔ ارکان میں محمد مجیب اللہ شریف، شہباز خاں، کے وینکٹیش، مرزا عسکر علی بیگ، عقیل الدیانی، پی راجندر، سید مصطفی قادری، ایم کرشنا کمار، سید دلاور حسین، کے ونئے کمار، محمد یوسف دانش، راجیش کمار، محمد نعمت خاں، اے مدن بابو اور پی سنگا سمہا ریڈی شامل ہیں۔